جعفرآباد:ہنومان مندر کو نذرآتش کئے جانے کیخلاف  احتجاجی ریلی

جعفرآباد(نامہ نگار)بھونگ شریف میں ہنومان مندر کو نذرآتش کئے جانے کیخلاف ڈیرہ اللہ یار میں  ہندؤ جنرل پنچائت کے زیراہتمام ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی‘جس میں ہندؤ برادری کے علاوہ مسلمانوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر شہری اتحاد کے چئیرمین امیش کمار ایڈوکیٹ,جمعیت علمائے اسلام کے سابق ضلعی امیر ڈاکٹر حفیظ الرحمان کھوسہ,انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر محمد انور ابڑواور سردار بھگت سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے مندر کو جلانے کے افسوس ناک واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی,اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے انہیں عبرتناک سزائیں دی جائیں,تاکہ اقلیتی برادری کیساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ ہوسکے۔

ای پیپر دی نیشن