ایری گیشن نصیر آباد کی انتظامیہ کینالوں کا کنڑول اینڈ کمان سنبھالنے میں ناکام

Aug 09, 2021

ڈیرہ مرادجمالی(نصیراحمد مستوئی سے)ایری گیشن نصیر آباد کی انتظامیہ کینالوں کا کنڑول اینڈ کمان سنبھالنے میں ناکام سینکڑوں ٹیل کے پیاسے کسانوں زمینداروں نے بیدار پل پر ریگولیٹری نظام پر زبردستی کنڑول سنبھال لیا انتظامیہ کی مداخلت یقین دہانی پر کسان زمیندار واپس لوٹ گئے بلوچستان ہائی کورٹ اور قاضی کورٹ ڈیرہ مرادجمالی کے عدالتی حکم کے باوجود پٹ فیڈر کینال کی تین ذیلی شاخیں مگسی شاخ روپا شاخ عمرانی شاخ ٹیل نہ ہوسکی گیارہ اگست کو ہائی کورٹ اور آج نو اگست کو ایری گیشن نصیر آباد کے ایکس ای این اور ایس ای سمیت دیگر آفیسران کی دوبارہ طلبی تینوں کینالوں کے ٹیل کے کسان زمیندار پینے کے پانی سے بھی محروم کروڑوں روپے چاول کے بیج جلنے لگے عدالتوں  کمشنر نصیر آباد ڈپٹی کمشنر کے حکم کے باوجود ساڑھے تین ہزار سے زائد غیر قانونی پائپ لگا کر کینالوں سے پانی چوری کرنے کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ایری گیشن کے آفیسران پانی چوروں زمینداروں کے سامنے پتلے بن گئے ۔

مزیدخبریں