نیویارک(این این آئی )اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر)نے کہا ہے کہ ملک میں جنگ کی وجہ سے افغانستان میں اندرونی طور پر بے گھر افراد(آئی ڈی پیز)کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپپو گرانڈے نے اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا کہ افغانستان میں اندرونی طور پر بے گھر افراد (آئی ڈی پیز) اور ملک چھوڑنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔اقوام متحدہ کے سینئر عہدیدار نے افغانستان میں جاری جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر موجودہ بحران کو جلد حل نہ کیا گیا تو بے گھر افراد کی ایک بڑی تعداد موجود ہو گی۔
جنگ کی وجہ سے اندرونی طورپر بے گھر افرادکی تعدادبڑھ رہی ہے،اقوام متحدہ
Aug 09, 2021