خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگا ر) وزیراعظم سر سبز پاکستان پروگرام محض کاغذی کاروائی اور کرپشن کا ذریعہ بننے تک محدود ہو کر رہ گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر صفدر آباد نے شجر کاری مہم کے تحت جو پودے ٹائون کمیٹی کی دیوار کے ساتھ لگائے تھے وہ قیمتی پودے بلدیہ عملہ کی دیکھ بھال میں غفلت کی وجہ سے سوکھ چکے ہیں جبکہ سی او ٹاؤن کمیٹی اور دیگر افسران روزانہ کئی مرتبہ یہاں سے گزرتے ہیں۔اب ایک بار پھر ان پودوں کی جگہ نئے پودے لگاکر شجر کاری کے نام پر کرپشن کی جائے گی۔شہریوں کا کہنا ہے پودوں کی حفاظت نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ارباب اختیارشجر کاری کے نام پر پیسوں کے ضائع کرنے والے ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کارروائی کریں۔
خانقاہ ڈوگراں:سر سبز پاکستان پروگرام کاغذی کارروائی ،کرپشن کا ذریعہ بن گیا
Aug 09, 2021