کامرہ کینٹ( نامہ نگار ) کامرہ قطبہ چوک کے قریب کورئیر سروس دفتر میں آتشزدگی، پی اے سی کامرہ کینٹ کے فائر بریگیڈ عملہ اور ریسکیو 1122 اہلکاروں نے قابو پا لیاتفصیلات کے مطابق کامرہ کینٹ قطبہ چوک کے قریب منی پلازہ میں نجی کوریئر سروس کے دفتر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے پلک جھپکتے ہی دکان اور گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیااطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر ٹیم تحصیل حضرو ریسکیو کے انچارج منیب قریشی کی نگرانی میں فورا موقع پر پہنچ گئی ڈیڑھ گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا اور مزید پھیلنے سے روک لیا گیا، آتشزدگی سے 8 لاکھ روپے مالیت کے نقصان کا تخمینہ بیان کیا گیا جبکہ 25 لاکھ روپے کی مالیت کا سامان بچا لیا گیاریسکیو اہلکاروں کو ریسکیو آپریشن کے دوران 3 لاکھ روپے کیش بھی ملی جو تحصیل انچارج منیب قریشی نے فورا دکان مالک کے حوالے کر دی۔