معاشرے میں عفو و درگزر کی ضرورت

مکرمی! معاشرے میں  ہرجگہ، ہر شعبے میں غصہ، نفرت، انتقام اور دشنام طرازی کا راج ہے۔ اب تو معاملہ بڑھتے بڑھتے اسمبلیوں تک پہنچ گیا ہے ۔ اس کے فوری تدارک کے لئے ہمیں قرآن و حدیث سے رہنمائی حاصل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ تاکہ ہمارا معاشرہ بھی مہذب اور شائستہ ہو، قرآن حکیم اس معاملہ میں بڑی واضح ہدایات دیتا ہے۔ سورۃ ’’ آل عمران،، کی آیت 134  میں غصہ پر قابو پانے والوں  اور معاف کر دینے والوں کی فضیلت بیان کی گئی ہے۔ 
(محمد اسلم چودھری، لاہور)

ای پیپر دی نیشن