طالبعلم کے قاتلوں کونہیں بخشیں گے:پولیس حکام کا دعویٰ

پڈعیدن( نامہ نگار)  پڈعیدن میں بے دردی سے قتل ہونے والے طالبعلم کے سوئم کے موقع پر ایس ایس پی الطاف حسین لغاری نے پہنچ کر مقتول کے والد محمد بوٹا آرائیں سے تعزیت کا اظہار کیا اور دعائے مغفرت کی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے الطاف حسین لغاری نے کہاکہ پورے علاقہ میں ناکہ بندی کی ہوئی ہے مقتول حسنین کے والد محمد بوٹا آرائیں سے ملاقات کی ہے اور واقعے پر بات چیت ہوئی ہے۔ پولیس  ملزمان کی نے لسٹیں تیار کرلیں ہیں ہماری ٹیمیں اس پر کام کررہی ہیں اصل ملزمان کو کسی صورت بخشا جائے گا،  جرائم پیشہ عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا انکے ہمراہ ڈی ایس پی اعجاز ممین،سی آئی اے انچارج یار محمد رند بھی موجود تھے۔ دوسری جانب شہریوں سابق کونسلر طالب حسین لاشاری ، نبی بخش لاشاری عثمان راجپوت وحید انصاری، حافظ سہیل راجپوت ، حافظ راشد راجپر، عرفان آرائیں سمیت دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ شہر میں لوٹ مار چوری موٹرسائیکلیں چوری چھیننے کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے مگر پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے عوام کو جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پڈعیدن شہر میں پولیس کے گشت کو بڑھایا جائے اور مختلف جگہوں پر چوکیاں قائم کی جائے تاکہ عوام کو تحفظ حاصل ہو سکے۔
پولیس حکام کا دعویٰ

ای پیپر دی نیشن