دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 9 اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 20کروڑ26لاکھ92ہزار385ہوگئی۔امریکہ 3کروڑ57لاکھ63ہزار414مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ19لاکھ 34ہزار455مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2کروڑ1لاکھ 65ہزار672مصدقہ کیسزکے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 63لاکھ71ہزار349،روس میں 63لاکھ62ہزار641، برطانیہ میں 60 لاکھ98ہزار117 اور ترکی میں 58لاکھ95ہزار841 تک پہنچ گئی ہے۔ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 50لاکھ18ہزار895 اور کولمبیا میں مصدقہ کیسز کی تعداد 48لاکھ38ہزار984تک پہنچ گئی ہے۔