چین،سیچھوآن میں موسلادھاربارشوں سے 1لاکھ سے زائد افراد متاثر

چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوآن میں موسلادھار بارشوں سے 1لاکھ سے زائد شہری متاثر ہوئے ہیں اور 7ہزار لوگوں کو ہنگامی طور پر منتقل ہونے کے لئے مجبور ہونا پڑا ہے۔سیچھوآن صوبائی محکمہ آبی وسائل نے کہا ہے کہ باز ہونگ، نان چھونگ اور تاژو شہروں سمیت سیچھوآن کے شمال مشرقی علاقہ میں ہفتہ کی صبح 8 بجے سے اتوار کی صبح 8 بجے تک شدید موسلادھار بارشوں سے سڑکیں زیرآب آگئیں اور متعدد مقامی دریاں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی۔محکمہ نے کہاکہ نان چھونگ کے زیرانتظام یِنگ شان کانٹی میں ایک نگرانی اسٹیشن نے24گھنٹوں کے دوران 424.8ملی میٹر بارش ریکارڈ کی۔آفات سے نجات اور امدادی کوششیں جاری ہیں۔

ای پیپر دی نیشن