وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پرلاہور پہنچ گئے

 وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر لاہورپہنچ گئے، وہ دورہ لاہور کے دوران مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے اور وزیراعلی عثمان بزدار سے ملاقات بھی کریں گے۔ وزیراعلی صوبے کے انتظامی اور سیاسی امور پر وزیراعظم کوبریف کریں گے۔میاواکی جنگل وزیر اعظم کے دس بلین ٹری سونامی کے حصہ ہے، لاہور کے سو کنال پر مشتمل میاواکی جنگل میں ایک لاکھ پینسٹھ ہزار پودے لگائے گئے ہیں، لاہور میں اس سے قبل 53 مقامات پر میاواکی جنگل لگائے جاچکے ہیں۔ میاواکی جنگل میں لگائے گئے پودے کی افزائش جیو ٹیگنگ کے ذریعے چیک کی جائے گی۔وزیر اعظم عمران خان اس منصوبے کے ذریعے لاہور کی باغوں کا شہر کی پہچان بحال کرنا چاہتے ہیں، میاواکی جنگل سے لاہور کی فضا بھی بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ حالیہ مون سون شجرکاری مہم کے تحت ملک بھر میں پچاس کروڑ پودے لگائے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن