ترجمان پاکستان ریلویز نے کہا ہے کہ این سی او سی کی ہدایات کی روشنی میں وزارت ریلوے نے کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے اہم اقدامات کیے ہیں۔ترجمان کے مطابق یکم اکتوبر 2021 کے بعد کم از کم کرونا ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے والے مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق عوام کی آگاہی کے لئے پاکستان ریلوے باقاعدہ مہم کا آغاز کر رہا ہے ویکسین مہم آگاہی کے لئے الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر باقاعدہ مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنوں پر پوسٹرز بھی لگائے جائیں گے اور لوگوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے جائیں گے۔
وزارت ریلوے کے کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے اہم اقدامات
Aug 09, 2021 | 21:30