قومی برآمدات میں جون کے دوران63.32 فیصد اضافہ ہوا . ادارہ برائے شماریات

 2020 کے مقابلہ میں جون 2021 کے دوران مجموعی قومی برآمدات میں 70.67 فیصد جبکہ مئی 2021 کے مقابلہ میں جون 2021 کے دوران برآمدات میں 63.32 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جون 2020 میں برآمدات کا حجم 1.599 ارب ڈالر رہا تھا تاہم جون 2021 کے دوران قومی برآمدات کا حجم 1.130 ارب ڈالر یعنی 70.67 فیصد اضافہ سے 2.729 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔اسی طرح مئی 2021 کے دوران برآمدات کی مالیت 1.671 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی تاہم مئی 2021 کےمقابلہ میں جون 2021 کے دوران مجموعی قومی برآمدات میں 1.058 ارب ڈالر یعنی 63 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن