ملک کو درپیش چیلنجز کےپیش نظرمضبوط دفاع اورنگرانی کا نظام ناگزیر ہے.امیرالبحر

Aug 09, 2021 | 23:02

ویب ڈیسک

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش اندرونی وبیرونی چیلنجز کے پیش نظر مضبوط دفاع اور نگرانی کانظام ناگزیر ہے ۔پیرکے روز کراچی میں شروع ہونیو الی نیوی کی مشق شمشیر بحر ششم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ تصفیہ طلب مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بدستور سلگتا ہوا مسئلہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ظالمانہ پالیسیوں اور فسطائی نظام کے بزورطاقت نفاذ کی کوششوں نے بالعموم جنوبی ایشیا اور بالخصوص پوری دنیا کو سیکورٹی خدشات سے دو چار کردیا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف آپریشنز رئیرایڈ مرل جاوید اقبال نے کہا شمشیر ششم پاک بحریہ کی ایک بڑی مشق ہے جو بحری حکمت عملی اور میری ٹائم صلاحیتوں کو جانچنے کیلئے سال میں دوبار منعقد ہوتی ہے ۔

مزیدخبریں