شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) چیئرمین مرکزی عزاداری کونسل و انجمن جعفریہ کے صدر سید رضا حسین بابر شاہ رضوی نے کہا ہے کہ انجمن جعفریہ کے زیر اہتمام یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس شبیہ ذوالجناح امام حسین ؓ آج صبح 8 بجے امام بارگاہ شان حسین نشتر روڈ سے برآمد ہوگا جس کے شرکاء سے 12 بجے دن چوک سید ریاض حسین شاہ میں علامہ غلام مصطفی انصاری خطاب فرمائیں گے ، یہ بات انہوں نے یوم عاشور کے انتظامات کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو بتائی اجلاس میں صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور خرم شہزاد ورک ایڈووکیٹ ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم اور ڈی پی او فیصل مختار و دیگرافسران نے شرکت کی۔