کرپشن کے خاتمے کیلئے نئے قانون بنائے جائینگے : خرم شہزاد ورک 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی )صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور چوہدری خرم شہزاد ورک نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے لوگوں کو انصاف دلانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی اس سانحہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا پنجاب میں رول آف لاء کو یقینی بنانے کیلئے میکنزم تیار کیا جا رہا ہے نئی قانون سازی کر کے کرپشن کے خاتمے کیلئے نئے قانون بنائے جائے گے چوہدری شکیل عطا اللہ ورک کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے خرم شہزاد ورک نے کہاکہ اس مرتبہ قانون سازی اشرافیہ کیلئے نہیں بلکہ عوام اور عام لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے بنائی جائیگی عمران خان نے پنجاب کابینہ کو کرپشن کے خاتمے کا ٹاسک دیا ہے جس کو ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا انہوںنے کہاکہ 14اگست کو عمران خان کی کال پر پنجاب کے لاکھوں عوام اسلام آباد جشن آزادی منانے کیلئے جائیں گے وفاقی حکومت نے رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کی تو پنجاب میں بھی وفاقی وزرا کو انہی حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ای پیپر دی نیشن