عمران خان اقتدار کے لالچ میں دین کو سیاست میں لارہا ہے : اختر اقبال ڈار

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے عمران خان کے بیان کہ’’ ملک یزیدیت کے نرغہ میں ہے ‘‘پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ غلیظ سیاست کرنے والا اوئے گالی گلوچ جھوٹ یو ٹرن گھیرائو جلائو محسن کشیوں احسان فراموشیوںکا علم بردار ہے محض اقتدار کی لالچ میں قوم کو بہکاوے میں لانے کے لیے دین اسلام کو سیاست میں لا رہا ہے کبھی سیاست کو جہاد قرار دیتا ہے کبھی 25مئی کو لاہور پولیس کے تشدد کو شرک قرار دیتا ہے اور آج حضور ؐ اور حسنؓ حسین ؓ جیسی پاک ہستیوں اور یزید کو سیاست میں لے آیا ہے جوکہ شرمناک فعل ہے افسوس اس کے فالوورز پر ہے جوعمران کے ہاتھوں اسلام سیکھ رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...