سرینگر (آئی این پی + کے پی آئی) مقبوضہ وادی میں محرم کے جلوس نکالنے پر پابندی لگا دی گئی، بھارتی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جلوس نکالنے کی کوشش کرنے والے نوجوان کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی، قابض بھارتی فوجیوں نے متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ بھارتی فورسز نے سرینگر رام بن اور دوڈہ میں 4 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ارشد احمد بٹ نامی نوجوان کو سری نگر شہر کے علاقے لاوے پورہ سے گرفتار کیا۔ پولیس نے نوجوان کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لیے اسے ایک ایک مجاہد تنظیم کا رکن قرار دیا ہے۔ ضلع کٹھوعہ کے گائوں مگرکھڈ میں تلاشی آپریشن کے دوران ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار کیے گئے شخص کا نام محمد شریف بتایا گیا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں پر لاٹھیوں سے حملہ کیا گیا اور مقامی لوگوں نے پتھرائو کیا۔ رام بن ضلع میں شاہ دین پڈیار اور مہاکنڈ کے محمد فاروق نامی نوجوان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ دوسیر جانب ضلع ڈوڈہ میں ایک سپیشل پولیس افسر (ایس پی او) نے خودکشی کر لی۔ سیشن کورٹ میں تعینات ایس پی او نے اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی تمام کر دی ہے۔ زخمی اہلکار کو خون میں لت پت دیکھ کر نزدیکی ہسپتال تو پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ بھارت کے نام نہاد یوم آزادی پر 15 اگست کو غیرقانونی بھارتی زیرقبضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جائے گا اور ہڑتال کی جائے گی۔ مقبوضہ کشمیر بھر میں سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کنٹرول لائن کے دونوں جانب، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے کہا ہے کہ 15 اگست کو بھارت کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے۔
تلاشی کا رروا ئیاں جاری ، محرم الحرام کے جلوس نکالنے پر متعدد نو جوان گرفتار
Aug 09, 2022