لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ توشہ خانہ اور ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نیازی کے گلے کا طوق بننے جا رہے ہیں، اس لیے وہ بوکھلا کر یو ٹرن پی یوٹرن لے رہا ہے۔اپنے ایک بیان میںچودھری اسلم گل نے کہا کہ لاڈلے کو سمجھ نہیں آرہی کہ کہاں جلسہ کرنا ہے۔ پہلے اسلام آباد کا اعلان کیا پھر راولپنڈی کا اور اب لاہور کے ہاکی گراؤنڈ میں۔اسلم گل نے کہا کہ کھیل کے میدان کو سیاسی میدان میں تبدیل کرنے والے کو یو ٹرن کی تازہ ہیٹرک مبارک ہو۔پی ٹی آئی کا انجام قریب ہے ،دھونس دھمکیوں اور جلسوں سے تحریک انصاف کو سوائے بدنامی کے کچھ نہیں ملنے والا۔
توشہ خانہ، ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس ،نیازی کے گلے کا طوق ہیں: چودھری اسلم گل
Aug 09, 2022