روہڑی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ کے شہر روہڑی میں نو محرم کے ماتمی جلوس میں ضریح کو پرسہ دینے کے دوران دم گھٹنے سے 6 عزادار جاں بحق اور درجنوں بے ہوش ہو گئے۔ سندھ کے شہر روہڑی میں اہل تشیع کے نو محرم الحرام کے جلوس میں ضریح اقدس کو برسہ دینے کے دوران ماتھیوں کی کثیر تعداد ہونے کے باعث دم گھٹنے سے 6 عزادار جاں بحق اور درجنوں بے ہوش ہو گئے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق ضریح اقدس کربلا معلی کو پرسہ دینے کی کوشش کے دوران جاں بحق ہونے والے 6 عزاداروں میں سے تین کی شناخت ہو گئی۔ ان میں گڈو کا رہائشی دل شیر سکھر لوکل بورڈ کا رہائشی حسن پٹھان اور ہالانی کا رہائشی منصور شامل ہیں۔ امدادی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی۔