حلقہ بندیاں سپریم کورٹ  کے فیصلے کیخلاف ، شہباز شریف نازک صورتحال میں کر دار ادا کریں : متحدہ


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ پی پی نے سندھ بلدیاتی ایکٹ آرٹیکل 140-A کے مطابق  تیاری کا وعدہ کیا  تھا۔ سندھ میں حلقہ بندیاں الیکشن کمشن کی بجائے صوبائی حکومت نے کیں۔ صوبائی حکومت کی حلقہ بندیاں سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف ہیں۔ ایم کیو ایم نے ہمیشہ شہری اور دیہی کی خلیج کم کرنے کیلئے آگے بڑھ کر کام کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نازک صورتحال میں اپنا کردار ادا کریں۔ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے عوام کے جانی و مالی نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...