اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے 1930 میں ہونے والی گول میز کانفرنس میں قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے ساتھ موجود اپنے خاندان کے افراد کی تصویر شیئر کر دی۔عمران خان نے سوشل میڈیا پر 1930 میں لندن میں ہونے والی تاریخی گول میز کانفرنس کی تصویر شیئر کی جس میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور مسلمانوں کے لیے علیحدہ مملکت کا خواب دیکھنے والے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال دونوں موجود تھے۔چیئرمین تحریک انصاف نے لکھا کہ یہ تصویر میرے خاندان کیلئے فخر کا باعث ہے کیونکہ اس میں میرے دادا کے بھائی محمد زمان خان (جن کے نام پر زمان پارک قائم کیا گیا) اور میرے خالو جہانگیر خان بھی موجود ہیں (بائیں جانب سے دوسرے اور تیسرے نمبر پر)۔
عمران خان نے قائداعظم ؒ‘ علامہ اقبالؒ کیساتھ خاندان کے افراد کی تصویر شیئر کر دی
Aug 09, 2022