کمشنر لاہور کی سربراہی میں جید  علماء اکرام و آئمہ عظام کاامن  کارواں،محرم جلوسوں و مجالس کا دورہ 

Aug 09, 2022


لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور کیپٹن محمد عثما ن کی سربراہی میں جید علماء اکرام و آئمہ عظام پر مشتمل امن کارواںنے گزشتہ روز محرم جلوسوں و مجالس کا دورہ کیا۔ امن کارواں نے پانڈو سٹریٹ ،شادمان چوک ،ٹھوکر نیاز بیگ،صدر گول چکر و دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ آج لاہور ڈویژن میں کیٹیگری اے کے 11 جلوس اور 56مجالس منعقد ہوئی ہیں۔ لاہور میں اے کیٹگری کے4 جلوس اور 46مجالس کا انعقاد ہورہا ہے۔ لاہور ڈویژن کے کل جلوسوں کی تعداد 36 اور مجالس کی تعداد 503ہے ۔لاہور میںنو محرم کے کل جلوسوں کی تعداد 11اور مجالس کی تعداد 378ہے امن کارواں کی قیادت کمشنر لاہور کیپٹن محمد عثمان و سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کی امن کاروان ظہر کی نماز کے بعد ٹاون ہال سے روانہ ہوا۔

مزیدخبریں