سیلاب زدگان کی مدد کیلئے صوبائی حکومتوں کو خط،امدادی عمل تیز کیاجائے:احسن اقبال

Aug 09, 2022


  اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) سیلاب ریلیف کمیٹی کے سربراہ اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے قومی لائحہ عمل کے تحت صوبائی حکومتوں کو سیلاب زدگان کی مدد کے لیے خط لکھ دیا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ریلیف کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال نیخطوط لکھے جو چاروں صوبائی وزرائے اعلی کو  بھجوائے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وزیراعظم آزادجموں وکشمیر اور وزیراعلی گلگت بلتستان کو بھی خطوط ارسال کییگئے ہیں جن میں ان سے ملاقات کا وقت بھی مانگا گیا ہے۔ احسن اقبال نے خطوط میں کہا کہ جلد ملاقات کا وقت دیا جائے تاکہ سیلاب زدگان کی مدد کے اقدامات پر اشتراک عمل وضع ہو سکے، این ڈی ایم اے نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے کہا ہے متاثرہ علاقوں اور عوام کی مدد کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے، وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں ہر صوبہ ایک فوکل پرسن مقرر کرے تاکہ سیلاب زدگان کی امدادی عمل کو تیز کیاجا سکے۔ احسن اقبال کے مطابق وزیراعظم نے سیلاب زدگان کی مدد اور  بحالی کے لیے میری سربراہی میں کمیٹی بنا دی ہے،وزیراعظم نے ہدایت دی ہے وفاق، صوبوں اور خصوصی خطوں کے درمیان اشتراک عمل پیدا کیا جائے۔

مزیدخبریں