یوم عاشور پر شہریوں کی اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری  

راولپنڈی (اکمل شہزاد ) یوم عاشور پر شہریوں نے دنیا فانی سے کوچ کرنے والے اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دی، قبرستانوں میں شہریوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر گلاب کی پتیاں اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں، قبرستانوں کی صفائی کا انتظام کیا گیااور قبرستانوں میں موجود جڑی بوٹیوں کو تلف کیا گیا، خواتین بچوں اور جوانوں نے قبرستان میں بیٹھ کر اپنے پیاروں کی مغفرت کیلئے قرآن پاک کی تلاوت کی اور اللہ تعالی سے مر حومین کی مغفرت کیلئے دعائیں کیں،کئی قبرستانوں میں شہری اپنے پیاروں کی یاد میں روتے رہے اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کرتے رہے۔

ای پیپر دی نیشن