اسلام آباد ( خبر نگار)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحد ی، سیکرٹری مرکزی محرم الحرام کمیٹی شیعہ علماء کونسل پاکستان سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ، علامہ فرحت عباس جوادی ،مولانا رضوان علی گردیزی ، سربراہ محرم الحرام کمیٹی ضلع اسلام آباد سید محمد علی کاظمی ، سابق ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل اسلام آباد نیئر اقبال بلوچ ،، سید فرید حسین شاہ ممبر صوبائی محرم الحرام کمیٹی ،سید نیئر عباس نقوی تحصیل آرگنائزرشیعہ علماء کونسل راولپنڈی، آصف مغل ، سید محمود نقوی و دیگر علماء کرام و عہدیداران و کارکنان کے ہمراہ مرکزی جلوس علم و ذولجناح ،تعذیہ اسلام آباد میں شرکت کی اور اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تمام مکاتب فکر نواسہ رسول کا غم منا رہے ہیں اس لئے کہ نواسہ رسول اُمت میں نکتہ وحدت ہیں۔
، امام حسین ؑ محور محبت ہیں ،امام حسین معیار ہیں اس امن بھائی چارہ ،سلامتی اور اتحاد اُمت کااس کے درمیان محور اور معیار ہیں نواسہ ؐ رسول ہیں امام حسین نے اپنی اور بچوں و اصحاب کی قربانی دیکر اسلام کو بچایا ۔ علامہ عارف واحدی نے اسرائیل کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں پر حملوں اور بھارت کی جانب مظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم اور سرینگرمیں آٹھویں محرم کے جلوس پر بے جا تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو اسرائیل اور بھارت پر دبائو بڑھانا چاہیے اور عالم اسلام کو بھی مظلوم مسلمانوں پر تشدد رکوانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے چاہیے ۔
نواسہ رسول اُمت میں نکتہ وحدت ہیں ، شیعہ علماء کونسل
Aug 09, 2022