سیڈی اے بورڈ نے انٹر سٹی میٹروبس شروع کرنے کی منظوری دیدی

Aug 09, 2022

اسلام آباد (وقائع نگار)وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) کے بورڈ  نے شہر میں تین میٹرو بسوں کی کامیاب سروس کے بعد انٹر سٹی میٹرو بس شروع کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے ۔ انٹر سٹی بس سروس ایئر کنڈیشنڈ سروس ہوگی جو تمام سیکٹرز میں چلے گی چھ میٹرز لمبائی کی حامل یہ بسیں چین سے منگوائی جائیں گی۔ وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) بورڈنے اپنے حالیہ بورڈ اجلاس میں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے سیکٹرز میں شہریوں کو درپیش سفری مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ چلانے کی منظوری دے دی ہے، بورڈ نے ابتدائی طورپر سات نئے روٹس پر میٹروبس سروس شروع کرنے کی اصولی منظوری دے دی ہے اور اس ضمن میں ایک نجی یونیورسٹی کی مدد سے رائیڈرز شپ کے سروے بھی مکمل کرنے کی ہدایات جار ی کی ہیں جن روٹس کی فزیبلٹی بنے گی ان پر آئندہ دو ماہ میں بس سروس چلانے کے انتظامات مکمل کیے جائیں گے بورڈ کو بتایا گیا کہ سی ڈی اے یہ میٹرو بس سروس بھی حال ہی میں شروع کی جانے والی تین میٹروز کے فارمولے پر شروع کرے گا جس کے تحت بسیں سی ڈی اے ازخود خریدے گا جبکہ آپریشن پرائیوٹ پارٹیز کے زریعے چلے گا بسوں پر اٹھنے والی سبسڈی انڈومنٹ کے زریعے پوری کی جائے گی ادھر سی ڈی اے بورڈ نے بہارہ کہو تا پمز اور روات تااسلام آباد کے لیے شروع کی جانے والی میٹرو بس سروس کے وقف شدہ ٹریک بھی رواں سال مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جن کے لیے پی ایس ڈی میں ڈیڑھ ارب روپے کی رقم رکھی گئی ۔   

مزیدخبریں