اسلام آباد (وقائع نگار )اساتذہ کافی دنوں سے محکمہ تعلیم کے افسرکی راولپنڈی تعیناتی کیخلاف احتجاج کررہے ہیں، اساتذہ کے جائزمطالبے کوسن کر انہیںحل کرنیکی بجائے اساتذہ پرمقدمات درج کرکے انہیں گرفتارکرکے جیل بھیجنا قابل مذمت ہے،اساتذہ کے احتجاج کونظراندازکرنا سمجھ سے بالاترہے،اساتذہ کے جائزمطالبات کوسنکرانہیں فی الفورحل کیاجائے۔ان خیالات کا اظہارہیومن رائٹس کونسل پاکستان کے جنرل سیکرٹری سردارمحمدحمزہ مغل نے اساتذہ کے ایک وفد سے خدمت مرکزمغل ہاؤس ٹھٹھی محلہ میں ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا، قیادت معروف ایجوکیٹررہنما امجدالٰہی کررہے تھے۔
اساتذہ کے جائزمطالبات کوفی الفورحل کیاجائے،سردارمحمدحمزہ مغل
Aug 09, 2022