دوبئی پلٹ شہری سے چار رکنی نوسرباز گینگ 20ہزار درہم چھین کر فرار

اسلام آباد ( اپنے سٹاف رپورٹر سے) ائیرپورٹ سے گھر جاتے ہوئے دوبئی پلٹ شہری سے چار رکنی نوسر بازگینگ 20 ہزار درہم چھین کر فرار ہوگیاڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں بھی شہری نقدی ، گاڑی موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے تھانہ نون کو جمیل حسین نے بتایا کہ میں دوبئی سے اسلام آباد ائرپورٹ پہنچا میں گاڑی میں جب موٹر وے چوک میں پہنچا توایک سفید رنگ کی کلٹس کار جس میں چار افراد سوار تھے میرے پاس آکر رکی ایک آدمی نیچے اترا جس کے ہاتھ میں وائر لیس سیٹ تھااور پولیس کیپ پہنی ہوئی تھی جس نے پوچھا کہاں سے آرہے ہو میں نے بتایا دوبئی سے جس پر اس نے کہا کہ اپنا پاسپورٹ دکھائومیں پاسپورٹ دکھایا تو پھر اس نے میری تلاشی لینی شروع کردی میرے پاس 20 ہزار درہم تھے اس نے کہا کہ دکھائو یہ نقلی تو نہیں ہیں درہم لیتے ہی وہ بھاگ گیا تھانہ کوہسار کو مہر علی نے بتایا کہ میں اٹک سے اپنے دوست کے ہمراہ گھومنے کیلئے پیرسوہاوہ گیاجہاں مونال ریسٹورنٹ کے قریب چار مسلح موٹر سائیکل سواروں نے مجھ سے میرا موٹر سائیکل نمبرAHB - 2155 ، موبائل فون میرے ساتھی وسیم شوکت سے 15 ہزار روپے کی نقدی ،آئی فون سمیت دیگر اشیاء چھین کر فرار ہوگئے تھانہ نون کو یوسف غنی نے بتایا کہ سیکٹرI 14/2 میں گھر کے باہر کھڑی میری ہنڈا کار اور مہران سوزوکی کی بیٹریاں چوری کرلی گئیں تھانہ سہالہ کو ندیم احمد نے بتایا کہ عظیم ٹائون میں میری موبائل فون شاپ کے تالے توڑ کر 8756 روپے کی نقدی ،موبائل فون اسیسریز چوری کرلئے گئے تھانہ آبپارہ کوتھانہ کورال کو محمد صدیق نے بتایا کہ گلبرگ گرین سے میری مہران کار نمبرFDA - 5861 چوری ہوگئی تھانہ بھارہ کہو کوعمیر فیاض نے بتایا کہ نئی آبادی میں میرا موٹر سائیکل نمبرBEL - 948 چوری ہوگیاتھانہ شہزاد ٹائون کو نواز نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل نمبرAYR - 175 چوری ہوگیاتھانہ کراچی کمپنی کو انعام اللہ خان نے بتایا کہ جی نائن مرکز میں میرا موٹر سائیکل نمبرAKD - 6533 چوری ہوگیاتھانہ مارگلہ کو محمد فیصل نے بتایا کہ ایف نائن پارک سے میرا موٹر سائیکل نمبرBFM - 877 چوری ہوگیاتھانہ نون کو محمد حمزہ ندیم نے بتایا کہ سیکٹرI 14/3 میں میرا موٹر سائیکل نمبرBMQ - 866 چوری ہوگیاتھانہ گولڑہ کو زوہیب احمد نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل نمبرAFL - 927 چوری ہوگیاتھانہ ترنول کو بخت بہادر نے بتایا کہ سرائے خربوزہ میں میرا موٹر سائیکل نمبرRIM - 2570 گھر کے باہر سے چوری ہوگیا تھانہ کراچی کمپنی کو ذیشان مرتضیٰ خان نے بتایا کہ جی نائن ٹو میں میرا موٹر سائیکل نمبرAJC - 1948 چوری ہوگیاتھانہ کورال کو عبدالمنان نے بتایا کہ گلبرگ گرین میں گھر کے باہر سے میرا موٹر سائیکل نمبرRIN - 2341 چوری ہوگیا ۔

ای پیپر دی نیشن