مری(نامہ نگار خصوصی ) ملک بھر سے یہاں آنے وا لے سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کیئے جانے کیلئے حکومت پنجاب اورسی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پرعملدرآمدکرتے ہوئے ایس پی کوہسار حیدر علی نے مختلف سیاحتی مقامات پر ڈیوٹی دینے والے افسران اور جوانوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کوہسارڈویژن کے ایس ایچ اوز اور ٹورازم پولیس فورس کے افسران اور جوانوں کو ہدایات جاری کی یں کہ ملکہ کوہسار مری کے حسین موسم اوردلکش نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے ملکی اور غیر ملکی سیاح جو یہاں آتے ہیں انہیں تمام سیاحوں اورمقامی لوگوں کے تحفظ کوہرصورت میںیقینی بنایاجائے ایسے میں انکے جان ومال کا تحفظ فراہم کرنا ہی پولیس کا اولین ترجیح ہے ۔