کلرسیداں(نامہ نگار)9 محرم الحرام کو چوآخالصہ، پیر گراٹہ سیداں،دھمالی، اور سکوٹ سے جلوس علم برامد ہوئے جو مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی منرل پر پہنچ کے اختتام پذیر ہو گئے اس دوران سیکورٹی اداروں نے بھی انتہائی سخت اقدامات کر رکھے تھے جبکہ آج یوم عاشور کو چوآ خالصہ،تریل اور پیر گراٹہ سیداں سے جلوس علم برآمد ہوں گے ۔تحصیل کلرسیداں کامرکزی جلوس آج چوآخالصہ میں نکالا جائے گا ،صبح دس بجے حاجی صادق حسین کے گھر سے جلوس علم برآمد ہوکر حویلی سید واصف علی شاہ پہنچے گا جہاں سے شبیہ ذوالجناح اور علم برآمدہوں گے شرکا جلوس نوحہ خوانی کرتے ہوئے حیدری چوک پہنچیں گے جہاں علمائے اکرام اور ذاکرین خطاب کریں گے جس کے بعد شرکا جلوس انتہائی سخت سیکورٹی میں زنجیر زنی کرتے ہوئے مین بازار،بنک چو ک ،سکول روڈ سے ہوتے ہوئے دربار حسینی چوآخالصہ پہنچیں گے جہاں مجلس شام غریباں ہوگی جب کہ دن دو بجے گاؤں تریل سے بھی جلوس علم برآمد ہوگا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قصر فاطمہ تر یل میں اختتام پزیر ہو گا جبکہ شام چھ بجے پیر گراٹہ سیداں سے بھی جلوس علم برآمد ہو گا جو امام بارگاہ قصر بنی ہاشم پیر گراٹہ سیداں میں اختتام پزیر ہو گا جبکہ کلرسیداں میں جلوس و مجلس گیارہ محرم الحرام کو ہو گی ۔
9 محر م کو چوآخالصہ،پیر گراٹہ سیداں،دھمالی، سکوٹ سے جلوس علم برآمد
Aug 09, 2022