تحریک انصا ف اٹک ہمیشہ پارٹی کا ہراول دستہ رہا ہے، طاہر صا دق 

Aug 09, 2022

فتح جنگ (نامہ نگار) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء سابق ضلع ناظم اٹک و ایم این اے میجر طاہر صا دق نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمرا ن خان کی جانب سے 13 اگست کی شام کو انشاء اللہ ایک سال میں تیسری مرتبہ پریڈ گراؤنڈ اسلام آبا د بھرنے کا اعزاز صرف تحریک انصاف کو حاصل ہوگا  کپتان نے "میں کلا ہی کافی آں" کا دعوی سچ کر دکھایا  ہے انہوں نے کہا کہ 13 اگست کا جلسہ پاکستانی سیاست میں نئے رخ کا تعین کرے گا انشاء اللہ ہمیشہ کی طرح اٹک کی عوام اسلام آباد پہنچ کر اپنے قائد عمران خان کا تاریخی استقبال کرکے ثابت کرے گی کہ  اٹک تحریک انصا ف کا مرکز ہے ،13 اگست کی شام ہم جشن آزادی منانے کے ساتھ ساتھ نئے خود مختار پاکستان کی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کریں گے ،تحریک انصا ف اٹک ہمیشہ پارٹی کا ہراول دستہ رہا ہے اور آئندہ بھی اٹک کی عوام اپنے قا ئد عمرا ن خان کے شانہ بشا نہ کھڑے ہو ں گے انشاء اللہ پریڈ گراؤنڈ کو ایک مرتبہ پھر بھر کر دکھائیں گے یہ جرات کسی اور سیاسی جماعت میں نہیں کہ وہ پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرسکے جبکہ تحریک انصا ف ایک ہی سال میں تیسری مرتبہ پریڈ گراؤنڈ بھرنے جارہی ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے 9 حلقوں سے انتخاب لڑنے کے اعلان پر انہو ں نے کہا کہ کپتان نے جو کہا وہ سچ کر دکھایا انہوں نے کہا تھا کہ "میں کلا ہی کافی آں" اور آج وہ ثابت بھی کررہے ہیں انشاء اللہ وہ تمام 9 حلقوں سے انتخاب جیت کر نیا ریکارڈ قائم کریں گے ،پی ڈی ایم کی جماعتیں میدان میں عمران خان کا مقابلہ کرنے سے گھبرا رہی ہیں اسی لئے تکنیکی وجوہات ڈھونڈی جا رہی ہیں مگر انشاء اللہ ان کو ندامت کے سواکچھ حاصل نہیں گا۔

مزیدخبریں