گوجرخان(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف گوجرخان کے رہنما فرخ محمود سیال نے راولپنڈی میں قوم کے معماروں پر پولیس کے تشدد اورگرفتاریوں کی مذمت کی ہے ، ایک ایسے شخص کو اساتذہ پر مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے وہ شدید نفرت کرتے ہیں احتجاج اساتذہ تنظیموں کا جمہوری حق ہے،مگر پولیس نے ان کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کیا جیسے وہ ملک دشمن ہوں، فرخ محمود سیال نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے مرد و خواتین اساتذہ اپنے مطالبات کے حق کے لیے سراپا احتجاج ہیں لیکن ان کے مطالبات سننے کی ۔بجائے انہیں وحشیانہ انداز میں تشدد کا نشانہ بنانے کے احکامات جاری کرنے والے مخصوص مانئڈ سیٹ کے پولیس آفیسرز کے خلاف کارروائی کر کے انہیں ضلع بدر کرنا چاہیے کیونکہ ایسے سرکاری افسران پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت کی بدنامی کا باعث بن رہیہیں انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر دندناتے پھر رہے ہیں،پولیس نے ان کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے جب کہ پرامن اساتذہ پر تشدد اور گرفتاریاں کرکے پولیس یہ ثابت کرنا چاہتی ہے کہ وہ جرائم پیشہ لوگوں کی پشت پناہ اور قوم کہ معماروں کی دشمن ہے، راجہ فرخ محمود سیال نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اساتذہ کے خلاف مقدمات ختم کر کے گرفتار اساتذہ کو رہا کرنے کے احکامات جاری کریں ۔ ہم اساتذہ پر پولیس تشدد کی ہر سطح پر مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ انکے مطالبات منظور کئے جائیں۔