ژوب (نامہ نگار ) ہیضہ پھیلنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے درجنوں متاثرہوئے سرکاری ہسپتال میں ادویات کا فقدان حکام بالا فوری طور نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق ژوب کے علاقے شرن بابکرخیل اور گستوئی بہلول میں ہیضے کی وباء پھیلنے سے کلی بہلول گستوئی سے تعلق رکھنے والے شیرعظم ولد پیر محمد اور چوخند سے شرن بابکرخیل سے تعلق رکھنے والے مومن بابکر خیل جاں بحق ہوئے ہیں علاقے میں ہیضے کی وبا پھیلنے سے درجنوں لوگ متاثر ہوئے جبکہ سرکاری ہسپتال میں ادویات کی قلّت پیدا ہونے ڈاکٹروں کو مریضوں کو مفت علاج معالجہ میں مشکلات کا سامنا اعلی حکام فوری طور ہنگامی بنیادوں پر ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
ژوب میںہیضہ پھیلنے سے دو افراد جاں بحق، درجنوں متاثر
Aug 09, 2022