ملتان،کوٹ سلطان، اڈا بلوچاں، کبیر والا ( سماجی رپورٹر،نمائندہ خصوصی،نامہ نگار، نمائندہ نوائے وقت )انجمن یادگار حسنیہ کے زیر اہتمام امام بارگاہ ممتاز آباد سے 9محرم الحرام کا ماتمی جلوس بر آمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ ممتاز آباد میں اختتام پذیر ہوا، عز اداروں نے ممتازآباد میں زنجیر زنی اور علم بر آمد کئے اور نوحہ خوانی کی اس موقع ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے سابق وزیراعظم سینیٹر سید یوسف رضا گیلانینیپروفیسر مظفر گیلانی، مرکزی عہدیدار اصغر نقوی، انیس حیدر نقوی اور چیئرمین امجد بھٹی کی دعوت پر 9 محرم الحرام کے سلسلہ میں منعقدہ جلوس میں شرکت کی اور دعائے خیر بھی کی ممتاز آباد کے تمام داخلی راستوں پر قناعتیں اور بیریئر لگا کر بند کر دیئے گئے جلوس میں شریک ہونے والے تمام افراد کی مکمل تلاشی اور واکت تھرو گیٹ سے گزار کر اندر جانے کی اجازت دی گئی تاکہ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے اس موقع پر شیعہ رہنما ء قمر عباس نقوی، علی رضا نقوی ، وسیم حیدر نقوی، سید بشارت عباس قریشی، مظہر گیلانی، علی منظر زیدی، سید انیس حیدر نقوی، امتیاز صدیقی سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے۔ملتانسے نمائندہ خصوصی کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ملتان رفعت مختار راجہ نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے 09 محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اس سلسلے میں ریجن بھر میں 169 جلوسوں کی حفاظت کیلئے 4352 پولیس افسران و اہلکار سمیت اور 383 مجالس کیلئے 4585 پولیس افسران و اہلکار تمام نفری کو تین ٹیئرز میں تعینات کیا گیا ۔ 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹس ممتازآباد سے ملحقہ علاقوں میں موبائل سروس بھی بند رہی جو بعد ازاں جلوس کے اختتام پر بحال کردی گئی۔کوٹ سلطانسینامہ نگار کے مطابقکوٹ سلطان میں نویں محرم الحرام کا ماتمی ،علم کاجلوس آستانہ دربار عنائت ولایت شاہ سے لائسنسدار سید عون عباس کے زیر انتظام نکالا گیا۔جو کہ اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا اڈا کوٹ سلطان پر پہنچ کر مجلس عزا کے بعد اختتام پزیر ہو گیا۔اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے امن کمیٹی کے ممبر بھی جلوس کے ہمراہ تھے ۔ اڈا بلوچا ں سے نامہ نگارکے مطابق آٹھ اور نو محرم الحرام کی رات کو مہندی کا ماتمی جلوس آستان سید خادم حسین شاہ سے لائسنس ہولڈر سید شبیر حسین شاہ اور حافظ عبد المجید منتظری کی قیادت میں برامدہوا جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا محلہ زرگراں میں مجلس عزا منعقد ہوئی اور جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا دوبارہ آستان سید خادم حسین شاہ پر پہنچ کراختتام پذیرہوا۔ماتمی جلوس میں ایس ایچ او فیصل امین اور سیکورٹی آفیسر محمد اکرم سولنگی نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہوئے تھے۔ امن کمیٹی کے ممبران مہر محمد صدیق ، جام سعید لاڑ ، سردار سجاد خان عباسی نمبر دار ، فہیم خان عباسی سابق کونسلر ، شاہد بشیر چوہدری ، رانا ساجد غفار بھی امن برقرار رکھنے کے لئے جلوس کے ہمراہ تھے۔ سیکرٹری یونین کونسل چنی گوٹھ سردار منیر خان کی قیادت میں تمام عملہ نے روٹ پر بہترین صفائی کا بندوبست کر رکھا تھا۔ کبیر والہ سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق عشرہ محرم الحرام کی 9ویں شب مرکزی جلوس8بجے شب ڈیرہ پیر سید ظفر علی شاہ سے برآمد ہوا۔جس کے آغاز پر سید اصغر ثقلین بخاری نے خصوصی دعا کرائی۔مذکورہ اپنے طے شدہ راستوں سے ہوتا ہوا 11بجے شب امام بارگاہ بھٹیانوالہ میں اختتام پذیر ہوا۔اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا محمد عمران ارشد،ایس ڈی پی او کبیروالا عبدالرحیم لغاری،ممبران ڈویڑنل،ضلعی اور تحصیل امن کمیٹیز سید سہیل عابدی،ڈاکٹر شرافت حسین خان بھٹہ،غلام اکبر ایری،اطہر یوسف خان بھٹہ،مہر قیصر عباس دادوآنہ،سید ذوالقرنین حیدر بخاری،مہر عبدالخالق مرالی،قاسم خان ایری،سید منتظر مہدی،ملک طاہر شفیق،غلام احمد خان بھٹہ،حفیظ سعیدی بھی جلوس کے ہمراہ تھے۔
9محرم کے جلوس، سکیورٹی کے سخت انتظامات، موبائل فون بند رہے
Aug 09, 2022