خانیوال(خبر نگار)پیپلز پارٹی کے رہنما راؤ فرقان احمد نے کہا کہ عمران خان نے اپنی کرپشن چھپانے کے لیے احتساب احتساب کا شور مچایا تحریک انصاف نے اپنے سیاسی مخالفین پر جتنے بھی الزامات عائد کئے ۔وہ چند سالوں میں ہی لوٹ کر نہ صرف ان کی طرفآئے بلکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق ثابت بھی ہو گیا کہ عمران خان کا اپنا دامن داغدار ہے وہ معززین علاقہ اور صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست میں ہر غیر اخلاقی اقدام کا کْھرا پی ٹی آئی کی طرف جاتا ہے کرپشن ہو یا اداروں پر حملے یہ پارٹی کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی۔
ملکی سیاست میں ہر غیراخلاقی اقدام کا کھرا پی ٹی آئی کی طرف جاتا:رائو فرقان
Aug 09, 2022