کراچی (نیوز رپورٹر) کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈائریا اور پیچش کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 6ہزار 2سو بچوں میں ڈائریا اور 700بچوں میں پیچش کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 1200 بچے کراچی کے مختلف اضلاع میں ڈائریا کا شکار ہوئے، صوبے بھر میں گزشتہ 5 ماہ میں 5 لاکھ سے زائد بچے ڈائریا کا شکار ہو چکے ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق موجودہ موسم میں ڈائریا اور پیچش کے کیسز میں بے تحاشہ اضافے کا خدشہ ہے، مکھیوں کی بہتات کے باعث عوام صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، متعلقہ اداروں کو بھی اسپرے سمیت دیگر اقدامات کرنیکی ضرورت ہے۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈائریا و پیچش کے کیسز میں مسلسل اضافہ
Aug 09, 2022