کراچی (نیوز رپورٹر)دو ماہ شکار پر پابندی کے بعد ماہی گیروں کی کھلے سمندر میں وارے نیارے ہوگئے۔ ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کے ہاتھ کھلے سمندر میں مچھلی کے شکار کے دوران بڑی تعداد میں پاپلیٹ مچھلی لگ گئی۔لاکھوں روپے مالیت کی پاپلیٹ مچھلی کا جھنڈ ایک مقام پر ماہی گیروں کے ہاتھ لگا، مہنگا شکار ہاتھ لگنے پر ماہی گیروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ پاپلیٹ مچھلی اس وقت 2 ہزار روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔