کوٹ ادو(نامہ نگار)مون سون بارشوں سے جگہ جگہ گندا پانی کھڑا ہونے سے مچھر ‘مکھیوں کی افزائش میں اضافہ ہورہا ہے جس سے ہیضہ، بخار، ملیریا و دیگر وبائی امراض پھوٹ پڑے ہسپتال میں مریضوں کا رش بڑھتا جا رہا ہے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی میں برنولہ، سرنج، ڈرپ سیٹ، تھرمامیٹر، سرجیکل ٹیپ تک میسر نہیں جبکہ بلڈ پریشر آپریٹس تک خراب پڑا ہے ایمرجنسی میں مریضوں کو ادویات باہر سے لانے کے لئے پرچی تھما دی جاتی ہے شہری مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں شہریوں نے اعلی حکام سے ایمرجنسی وارڈ میں ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔