نواسہ رسول کی قربانی اتحاد بین المسلمین کا مظہر: شیخ طارق رشید  

Aug 09, 2022

ملتان (      سماجی رپورٹر          )سابق ممبرقومی اسمبلی شیخ طارق رشید‘مسلم لیگی رہنما ملک انورعلی،سوشل ترقیاتی گروپ کے چیئرمین ملک محمدیوسف نے کہاکہ ہے سیدالشہداء حضرت سیدنا امام حسینؓ نے اپنے رفقاء کیساتھ قربانی پیش کرکے اسلام کو جلابخشی انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول کی قربانی اتحادبین المسلمین کامظہرہے۔ حضرت امام حسینؓ شہادت پیش کرکے رہتی دنیا تک دین اسلام کا پرچم بلندکردیا ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے انجمن فدایان مصطفی  ضلع ملتان کے زیراہتمام شہداکربلاکی یادمیں منعقدہ '' حسین امن کاپیامبر'' سیمینارسے خطاب کے دوران کیا۔ سیمینارسے حافظ اکبرخان جتوئی،علامہ عاشق حسین سعیدی،آل پاکستان اخبارفروش فیڈریشن کے معاون خصوصی شیخ صلاح الدین،انجمن فدایان مصطفی ضلع ملتان کے صدرملک عمران یوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ واقعہ کربلاحق و باطل کا معرکہ ہے جس میں حق کی فتح ہوئی اورباطل کو شکست ہوئی انہوں نے کہاکہ اہل بیت سے محبت ہمارے ایمان کاحصہ ہے سیمینارمیں سلیم چھیما،حاجی عرفان انصاری ،انیس احمدعباسی،ربنوازخان،ملک شاہدیوسف ،کامران ملک،حافظ شہزاد،حاجی توصیف،حافظ عبدالرحمن یوسف ودیگرنے شرکت کی۔

مزیدخبریں