کراچی (نیوز رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سیدنا امام حسین نے کربلا میں باطل کو شکست دیکر دین اسلام کو زندہ وجاوید کیا، امام عالی مقامؓ کی سیر ت و کر دار سے امت مسلمہ کے قلو ب قیا مت تک منو ر ہو تے رہیں گے، وا قعہ کر بلا ہمیں با طل قوتوں کے سا منے کلمہ حق بلند کر نے کا درس دیتا ہے،شہداء کربلا کی قر با نی صبر و تحمل اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لانڈی میں عظیم الشان شان حسین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر علماء کرام اور کراچی ڈویژن کے عہدیداران بھی موجود تھے ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ امام حسین رضی اللہ تعالی ٰ عنہ کی عظمت کے چرچے تا قیامت ہوتے رہیں گے ۔ نیو جنریشن مشن حسینی پر گامزن ہوکر ملک کو جہالت کے اندھیروں اور عوام کے حقوق دلانے کی کاوشیں کرئے ،امام حسین ؓ نے سسکتی انسا نیت کوجبر سے نجا ت دلا کر صرا ط مستقیم کی راہ پر گا مزن رہنے کا سلیقہ سیکھا یا۔انہوں نے کہا کہ ا مام عالی مقام حضرت امام حسین ؓ کی قربانی نے اسلام کو صبح ء قیامت تک زندہ کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ باطل قوتوں کے خاتمے اور ملک کو انتہا پسندی دہشتگردی سے نجات کیلئے حسینی جذبے سے سرشار ہونا ہوگا۔فرسودہ نظام حکومت، سیاست، جاگیرادانہ نظام ،وڈیرہ شاہی کے خلاف علم جہاد بلند کرنے والے حسینی قافلے میں شامل ہیں،صحابہ کرام واہلبیت اطہار سے محبت روشن ایمان کی علامت ہے ،دوران محر م الحرام کسی بھی طرح کی مذہبی کشیدگی سے بچنے کیلئے سب کو یک زبان ہونا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ نواسہ رسو ل امام حسین نے یزید کوشکست دیکر اسلام کو سر بلندکر دیا ۔شہدا ء کربلا کی یاد میں ذکر بھی عبادت ہے،آج اُمت مسلمہ کو فرعونی ویزیدی قوتوں کے خلاف حق کا پرچم بلند کرنے کیلئے حسینی فکر کو زند ہ کرنا ہوگا۔