کراچی( نیوز رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیرعلامہ سید شاہ عبد الحق قادری ،ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری،علامہ خلیل الرحمان چشتی،علامہ سید عبد القادر شیرازی، مفتی محمد میاںبرکاتی،مفتی محمد بلال قادری ،سید رفیق شاہ ،علامہ کامران رضوی نے غزہ فلسطین پر اسرائیلی فورسز کی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم فلسطینی عوام پر اسرائیلی فوج کے جارحانہ حملے انتہائی کربناک ہیں ۔انہوں نے بمباری کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں اور نقصانا ت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت مظلوم مسلمانوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنا رہی ہے اس ظلم پر اقوام عالم خاموش تماشائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطینی بھائیوں کے دکھ اور درد میں برابر کے شریک ہیں اورمظلوم فلسطینیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ،عالمی انسانی حقوق کے ادارے فلسطین پر ہونے والے ظلم کو روکنے کیلئے فوری اپنا کردار ادا کرے ۔
جما عت اہلسنّت کیجانب سے غزہ فلسطین پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت
Aug 09, 2022