ایچ ای سی نے یونیورسٹیوں کو کلینیکل ایپلیکیشنز پر مشتمل ڈگری پروگرام پیش کرنے سے روک دیا 

ملتان(خصوصی رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی) نے  تمام یونیورسٹیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایچ ای سی کی اجازت کے بغیر   ان طلباء کو انڈرگریجوایٹ ڈگری پروگرام پیش نہ کریں جن میں کلینیکل رپورٹ شامل ہو۔رپورٹ کے مطابق ایچ ای سی حکام کی جانب سے  کہا گیا کہ کچھ یونیورسٹیوں نے متعلقہ پیشہ ورانہ اداروں اور ایچ ای سی کی مشاورت کے بغیر ڈپلومہ اور ڈگری پروگرام شروع کئے ہیں جن میں کلینکل ایپلی کیشنز ، ڈرمیٹولوجی، ڈرمل سائنسز، جمالیات، انڈرگریجویٹ سطح پر کاسمیٹولوجی، ریڈیولاجی، آپتھلمولوجی، اینستھیزیا، کارڈیالوجی، ہیموڈالیسس اور نیورو فزیالوجی شامل ہیںعلاوہ ازیں کمیشن نے تمام یونیورسٹیوں کو ہدایت کی کہ وہ انڈر گریجویٹ لیول پر ان تمام   مضامین میں داخلے اور ڈگری پروگرام پیش نہ کریں ۔
    

ای پیپر دی نیشن