ظلم و جبر کے مقابلے پر ڈٹ جانا ہی حسینیت ‘علامہ حسن ظفر نقوی

Aug 09, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سو سائٹی میں عشرہ محرم الحرام کی نویں مجلس عزاسے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین و خطیب ملت جعفر یہ علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ آج امت مسلمہ کو سامراجی طاقتوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اسوہ حسینی کو اپنانا ہوگا ظلم و جبر کے مقابلے پر ڈٹ جانا ہی حسینیت کا پیغام ہے فرزند رسول اور آپ کے انصار نے قلت میں ہونے کے باوجود بہادری اور شجاعت کی جو داستان رقم کی آج ساری انسانیت انھیں خراج عقیدت پیش کر رہی ہے علامہ حسن ظفر نقوی کا مزید کہنا تھا ہمیں گز شتہ حکومت کی جانب سے زائرین کی پالیسی پر شدید تحفظات ہیں پیش کردہ تجاویز و آرا ء کی روشنی میں ازسر نو مرتب کیا جائے تا کہ اس حوالے سے پائے جانے والے اضطراب کا خاتمہ ہو سکے۔

مزیدخبریں