شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئر مین چوہدری طاہر مجید نے کہا ہے کہ امام عالی مقام حضرت امام حسین ؓ نے حق وسچ اور دین اسلام کی سربلندی کیلئے اپنی جان اور اپنے خانوادے کی جانوں کی قربانی دیکر اسلام کی آبیاری کی اور رہتی دنیا تک باطل کے سامنے ڈٹ جانے والوں کو ایک عملی درس دیا اسلام دین فطرت ہے جو امن پسندی اور بھائی چارے اخوت کا درس دیتا ہے امام حسین ؓ کا مقابلہ یزید سے تھا اور موجودہ دور میں حسینیت کے ماننے والوں کا یزیدیت سے مقابلہ ہے اہل بیت سے محبت کرنیوالا ہر عزادار امام عالی مقام کے مشن اور انکے حق وسچ کے علم کو سربلند کرنے میں اپنی جانوں کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرے گا، اپنے ایک بیان میں چوہدری طاہر مجید نے کہا کہ ذاکرین محرم الحرام میں واقعہ کربلا کے تمام پہلوؤں کو بیان کریں تاکہ تبلیغ دین حقہ کو اصل معنوں میں فروغ حاصل ہو سکے عاشورہ محرم دین اسلام کے پیغام کو عام کرنے کا ذریعہ ہے ۔