میلسی ( تحصیل رپورٹر) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نواب علی رضا خان خاکوانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کی کوشش میں ہر اخلاقی حد پھلانگنے کو تیار ہوچکی ہے اور اپنے پروردہ الیکشن کمیشن کے جعلی فیصلے کی آڑ میں ملک کے مستقبل سے کھیل رہی ہے لیکن عمران خان کے بغیر پاکستانی سیاست مکمل نہیں ہوسکتی 13 پارٹیاں مل کر بھی عمران خان کامقابلہ نہیں کرسکتیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت جان بوجھ کر حالات کو 25 مئی کے نکتے لے جارہی ہے امپورٹڈ حکومت کا یک نکاتی ایجنڈا صرف عمران خان کو راستے ہٹاناہے لیکن قوم ان کے اس منفی ایجنڈے کو نیست ونابود کردے گی۔
عمران خان کو راستے سے ہٹانا امپورٹڈ حکومت کا یک نکاتی ایجنڈا : علی رضا
Aug 09, 2022