ن لیگ نے ملک بچانے کیلئے پی ٹی آئی کی ناکامیوں کا ملبہ اپنے سر لیا: سعد خورشید

قطب پور( نامہ نگار) مسلم لیگ ن ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹریز کا اجلاس ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری سعد خورشید کانجو کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں شہداء  پاک فوج کے لئے خصوصی دعا کے بعد سعد خورشید کانجو نے کہا کہ ہم نے ملک بچانے کے لئے پی ٹی آئی کی ناکامیوں کا ملبہ اپنے سر لیا تاکہ ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ سکے ۔ پی ٹی آئی کے سابق وزراء  ہر روز میڈیا پر آکر نوجوان نسل کے ذہنوں میں زہر گھول رہے اور غلامی سے آزادی کا نعرہ لگا کر خود امریکہ سے چھتیس گاڑیوں کے تحائف غلامی میں لے رہے ہیں ہمیں چور کہنے والے خود بہت بڑے ڈاکو نکلے۔ فارن فنڈنگ کیس عمران خان کی سیاست کو دفن کرنے کے لئے کافی ہے عمران خان کا ایجنڈا ملک میں انتشار پھیلانا ہے۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کے تمام عہدیداران ضمنی الیکشن میں بھرپور کردار ادا کرے گے اور پارٹی ہدایت پر عمل پیرا ہو گے ہماری خارجہ پالیسی پر انگلیاں اٹھانے والے نا صرف اسرائیل کے حق میں بولے بلکہ کشمیر کو بھی بیچ دیا اجلاس میں عمر فاروق بھٹی فاروق ہاشمی وہاڑی سے شیخ ظفر خلیل ملتان اور دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن