شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن)کے ضلعی رہنماء انجینئر رانا اسد اللہ خان نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد عمران خان اور انکے حواریوں کی چیف الیکشن کمشنرپر اعتراضات اٹھانے اور الزامات لگانے کی کوئی اہمیت نہیں پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ عدلیہ کا سہارا لیکر اس فیصلے پر عملدر آمد روکا جائے اور جس طرح 8 سال تک ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن میں چلا اسی طرح عدالت عظمیٰ میں بھی کیس کو طوالت دیکر وقت گزارا جائے مگر انکی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی یہ کسی فورم پر بھی چلے جائیں فیصلہ تبدیل نہیں ہوگاپی ٹی آئی قومی اداروں کویرغمال بنانے کی کوشش کررہی ہے پہلے فوج اور عدلیہ اور اب الیکشن کمیشن کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے۔ اور سوشل میڈیا پر ایسا طوفان بدتمیزی اٹھایا جارہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ملکی مفادات سے کھیلنے اور ملک میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔
پی ٹی آئی قومی اداروں کویرغمال بنانے کی کوشش کررہی ہے : اسد اللہ خان
Aug 09, 2022