شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سیاسی وسماجی رہنما وسابق ممبر میونسپل کمیٹی سردار ریاض ڈوگر، صغیر احمدبھٹہ نے کہا ہے کہ نواسہ رسول،جگر گوشتہ بتول سیدنا حضرت امام حسین ؓ کی میدان کربلا میں عظیم شہادت اور قربانی پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے انہوں نے اقتدار نہیں بلکہ اعلیٰ اقدار کی احیاء کیلئے جام شہادت نوش کیا حسینیت سے ہی ہم ہر دور کی یزیدیت کا مقابلہ کر سکتے ہیں شہدائے کربلا سے ہمیں بہت سے اسباق ملتے ہیں جن پر عمل کر کے ہم دنیا وآخرت کی کامیابیاں اوربھلائیاںحاصل کرسکتے ہیں۔آپؓ نے اسلام کی سربلندی کی خاطر اپنا تن ،من ،دھن قربان کردیا۔