بھارت کا کشمیر پر غاصبانہ قبضہ  دنیا کیلئے لمحہ فکریہ: میاں ماجد

Aug 09, 2022

ملتان(خصوصی رپورٹر   ) ڈسڑکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن ملتان میاں محمد ماجد نے کہا ہے کہ بھارت کا کشمیر پر غاصبانہ قبضہ دنیا کیلئے لمحہ فکریہ ہے انسانیت کی جتنی تذلیل بھارت کشمیر میں کررہا ہے اس کی کہیں کوئی 
اور مثال نہیں ملتی اس پر عالمی انسانی حقوق کی تنظموں اور عالمی طاقتوں کو نوٹس لینا چاہئے اور کشمیریوں کو ان کا حقآزادی دلوانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسڑکٹآفیسر سپیشل ایجوکیشن ملتان کے زیراہتمام یوم استحصال کشمیر کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ کی قیادت کرتے ہوئے کیا جس میں سپیشل طلبا و طالبات اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
 

مزیدخبریں