گکھڑمنڈی(نامہ نگار) سابق تحصیل صدر تحریک انصاف چوہدری اصغر وڑائچ نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان آنے والے جنرل الیکشنوں میں پارٹی کے مخلص اور نظریاتی کارکنان کو ہی ٹکٹیں دیں گے کیوں کہ 2018کے الیکشنوں میں کیے گئے تجربہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دوبارہ لوٹوں پر انحصار نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ اس وقت عمران خان کی قیادت میں چاروں صوبوں کے عوام امریکی غلامی کو مسترد کرتے ہوئے امپورٹڈ حکومت سے جان چھڑوانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا امپورٹڈ حکومت کے نااہل وزراء کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے جہاں ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہوگیا وہاں بیروزگاری اور مہنگائی کے طوفان نے غریب عوام کے لیے زندگیاں گزارنا اجیرن کردیا اس لیے اب عوام حقیقی آزادی کے لیے عمران خان کا بھرپور ساتھ دینے پر تیار ہیں ۔
عمران خان پارٹی کے مخلص،نظریاتی کارکنوں کو ہی ٹکٹیں دیں گے:اصغر وڑائچ
Aug 09, 2022